جامعہ کراچی، سنڈیکیٹ کے انتخابات 8 جنوری 2026 کو،امیدواروں کی عبوری فہرست جاری

کراچی(بولونیوز)جامعہ کراچی نے سنڈیکیٹ کے 8 جنوری 2026 کو ہونے والے انتخابات کے لیے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کر دی ہے۔ رجسٹرار جامعہ کراچی کے مطابق لیکچرر، اسسٹنٹ پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر، پروفیسر اور افسران کی ایک ایک نشست کے لیے جاری کردہ فہرست میں متعدد امیدوار شامل ہیں۔

انتخابات کے سلسلے میں پولنگ 8 جنوری 2026 کو صبح 9:30 تا دوپہر 1:00 بجے چائنیز ٹیچرز میموریل آڈیٹوریم، جامعہ کراچی میں ہوگی۔

رجسٹرار کے مطابق امیدوار یکم جنوری 2026 تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں، جبکہ اسی روز شام 4 بجے حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اسٹڈی لیو، فارن سروس لیو یا ڈیپوٹیشن پر موجود اساتذہ و افسران الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے، خواہ وہ کراچی میں ہی کیوں نہ موجود ہوں۔

مختلف نشستوں کے لیے امیدواروں کی تفصیل

پروفیسر کی نشست:

پروفیسر ڈاکٹر محمد حارث شعیب

پروفیسر ڈاکٹر محمد علی

پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک

ایسوسی ایٹ پروفیسر کی نشست:

ڈاکٹر محسن علی

ڈاکٹر محمد ایاز

اسسٹنٹ پروفیسر کی نشست:

ڈاکٹر ندا علی

ڈاکٹر سید شاہ حسن

سید غفران عالم

لیکچرر کی نشست:

ڈاکٹر کاشف ریاض

سید نصیر اختر

شمائلہ صمد خان

افسران جامعہ کراچی کی نشست:

ڈاکٹر سید فیصل ہاشمی

محمد مشرف حسین

نسیم احمد

محمد راشد علی قریشی

ارمان احمد

محمد حسان خان

انتظامیہ کے مطابق انتخابات جامعہ کراچی کے اہم ترین فیصلہ ساز ادارے “سنڈیکیٹ” کی تشکیل کے لیے منعقد کیے جا رہے ہیں، جس میں اساتذہ اور افسران کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *