مچھر کالونی میں گھر پر فائرنگ، ایک شخص قتل جبکہ اہلیہ زخمی

کراچی(بولونیوز)ڈاکس مچھر کالونی کے علاقے میں گھر پر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کی اہلیہ زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش اور پسند کی شادی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت عتیق ولد گل احمد کے نام سے ہوئی ہے، جسے گھر میں گھس کر گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ فائرنگ کے دوران مقتول کی اہلیہ زینب بھی زخمی ہوگئیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تحقیقات کے مطابق عتیق اور زینب پانچ ماہ سے مچھر کالونی میں رہائش پذیر تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زینب نے تین روز قبل اپنے والد کو فون کیا تھا، جس کا ریکارڈ بھی جانچا جا رہا ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول کے 4 خول برآمد کرلیے ہیں، جبکہ کیماڑی پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *