شاہراہِ فیصل پر اسپیڈ لمٹ 60 سے بڑھا کر 80 کلو میٹر کرنے کی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع
کراچی(بولونیوز)سندھ اسمبلی میں شاہراہِ فیصل پر اسپیڈ لمٹ بڑھانے سے متعلق قرارداد جمع کرا دی گئی ہے، جس میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ رفتار کی حد 60 کلو میٹر فی گھنٹہ سے بڑھا کر 80 کلو میٹر فی گھنٹہ مقرر کی جائے۔
یہ قرارداد ایم کیو ایم کے اراکینِ اسمبلی انجینئر سید عثمان اور نصیر احمد نے جمع کرائی۔
انجینئر سید عثمان کے مطابق شاہراہِ فیصل کراچی کی مصروف ترین اور اہم ترین شاہراہ ہے، اس لیے یہاں اسپیڈ لمٹ میں اضافہ ناگزیر ہوچکا ہے۔ قرارداد میں سفارش کی گئی ہے کہ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کے بہتر بہاؤ کے لیے رفتار کی حد 60 سے بڑھا کر 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی جائے۔


