سرگودھا، تیز رفتار وین درخت سے ٹکرا گئی، 3 جاں بحق، 10 زخمی
سرگودھا(بولونیوز) شہر کے خوشاب روڈ پر ایک تیز رفتار وین بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ وین کی زیادہ رفتار اور کنٹرول کھونے کے باعث پیش آیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
حادثے کے بعد علاقہ مکینوں اور حکام نے احتیاطی اقدامات پر زور دیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔


