کراچی میں 2025 کے دوران خودکشی کے 155 واقعات رپورٹ؛ مردوں کی تعداد سب سے زیادہ
کراچی(بولونیوز)ریسکیو حکام کے مطابق رواں سال 2025 کے دوران شہر میں خودکشی کے مجموعی طور پر 155 واقعات رپورٹ ہوئے، جو تشویش ناک صورتحال کو ظاہر کرتے ہیں اور معاشرتی عوامل پر کئی سوالات اٹھا رہے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق، پھندا لگا کر خودکشی کرنے والوں میں 124 مرد، 30 خواتین جبکہ ایک خواجہ سرا شامل ہے۔
ماہ وار تفصیلات کے مطابق:
جنوری میں 4
فروری میں 12
مارچ میں 15
اپریل میں 17
مئی میں 17
جون میں 14
جولائی میں 10 افراد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
حکام کے مطابق اگست وہ مہینہ رہا جس میں خودکشی کے سب سے زیادہ 29 واقعات رپورٹ ہوئے۔
ستمبر میں 21 جبکہ اکتوبر میں ایک خواجہ سرا سمیت 17 افراد نے خودکشی کی۔
نومبر میں 11 اور دسمبر میں 8 افراد نے پھندا لگا کر جان دے دی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والے افراد کی لاشیں ایدھی اور چھیپا ایمبولینسوں کے ذریعے مختلف اسپتالوں منتقل کی گئیں، جن میں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر، عباسی شہید اسپتال اور سول اسپتال کراچی شامل ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بڑھتے رجحان کا جائزہ لینے اور اس کی وجوہات کے تدارک کے لیے فوری توجہ ناگزیر ہے۔


