ٹی ایم سی سہراب گوٹھ کے فیصلے کے خلاف گریڈ 17 کے افسر کی درخواست،نوٹس جاری

کراچی(بولونیوز)ٹی ایم سی سہراب گوٹھ کے فیصلے کے خلاف گریڈ 17 کے افسر غلام محمد نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے، جس پر عدالت نے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

درخواست کے مطابق درخواستگذار کو تعصب کی بنیاد پر ملازمت سے ہٹایا گیا ہے۔ وکیل عثمان فاروق نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

وکیل کے مطابق درخواستگذار نے پہلے تنخواہ روکنے کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس کے بعد ٹی ایم سی نے جواب داخل کرنے سے قبل ہی انہیں ملازمت سے فارغ کر دیا۔

ٹی ایم سی کے مطابق درخواستگذار کو مسلسل غیر حاضری کے باعث پہلے شوکاز دیا گیا اور بعد ازاں ملازمت سے فارغ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *