وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کا صحافی امداد سومرو کے گھر پولیس کے مبینہ داخلے پر نوٹس
کراچی(بولونیوز)وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے صحافی امداد سومرو کے گھر میں پولیس کے اچانک اور مبینہ داخلے پر نوٹس لیا ہے اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ کسی شہری کے گھر میں بغیر اطلاع اور وارنٹ داخلہ ناقابلِ قبول ہے اور قانون سب کے لیے برابر ہے۔ انہوں نے متعلقہ ایس ایس پی کو انکوائری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ضیاءالحسن لنجار نے مزید کہا کہ اختیارات کا غلط استعمال برداشت نہیں کیا جائے گا اور صحافیوں کے احترام اور تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ سندھ حکومت قانون کے نفاذ اور شہری حقوق کے تحفظ کے لیے سنجیدہ ہے۔


