وزیراعظم شہباز شریف آج مظفرآباد کا دورہ کریں گے
مظفرآباد(بولونیوز) وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف آج آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا دورہ کریں گے۔ دورے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت آزاد کشمیر کے ہونہار طلبہ میں لیپ ٹاپس تقسیم کریں گے تاکہ نوجوانوں کی تعلیمی ترقی اور ہنر مندی کو فروغ دیا جا سکے۔
علاوہ ازیں، میاں محمد شہباز شریف کینسر ہسپتال کا افتتاح کریں گے اور آزاد کشمیر کے لیے مزید اہم اعلانات کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔
وزیراعظم کا یہ دورہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تکمیل اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے سلسلے میں اہم اقدام سمجھا جا رہا ہے۔


