واٹس ایپ ہیک ہونے کے معاملات پر پی ٹی اے کی کارروائی، 64 لاکھ ویب سائٹس کے لنکس بند
اسلام آباد(بولونیوز) ملک بھر میں واٹس ایپ ہیک ہونے کے بڑھتے ہوئے معاملات کے تناظر میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اب تک 64 لاکھ ویب سائٹس کے لنکس بند کر دیے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ یہ تعداد جنوبی ایشیا میں کافی زیادہ ہے اور اس سے واضح ہوتا ہے کہ اس مسئلے کی سنگینی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پابندی کے دوران ہماری درخواستیں مؤثر طریقے سے نہیں دیکھی جا رہی تھیں، تاہم ایکس کے کھلنے کے بعد پی ٹی اے کی درخواستیں دوبارہ دیکھا جا رہا ہے اور ہیکنگ کے معاملات پر کارروائی میں مدد مل رہی ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی آن لائن سیکیورٹی کے اقدامات مزید مضبوط کریں اور مشکوک لنکس یا غیر محفوظ ویب سائٹس سے محتاط رہیں۔


