میت لے کر جانے والی ایمبولینس اور بس میں ٹکر، 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی

رحیم یار خان(بولونیوز)شہر کے ظاہر پیر انٹرچینج کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں میت لے کر کراچی جانے والی ایمبولینس اور ایک بس میں ٹکر ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی ایمبولینس کراچی میں میت کی منتقلی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے اور اسپتال میں ان کا علاج جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *