موٹروے ایم5 پر ظاہر پیر کے قریب ایمبولینس اور بس میں تصادم، ڈرائیور جاں بحق، 3 افراد زخمی

رحیم یار خان(بولونیوز) موٹروے ایم–5 پر ظاہر پیر کے قریب ایمبولینس اور مسافر بس میں ٹکر کے نتیجے میں ایمبولینس کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حادثے کی نوعیت کے بارے میں ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ ایمبولینس کراچی سے مظفرگڑھ میت لے کر جا رہی تھی۔

موٹر وے پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک کی بحالی اور حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *