منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم کو 2 سال قید اور جرمانے کی سزا

فیصل آباد(بولونیوز)ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل فیصل آباد کی کارروائی کے نتیجے میں منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم خالد محمود کو عدالت نے دو سال قید، 50 ہزار روپے جرمانہ اور غیر قانونی رقوم کی ضبطگی کی سزا سنائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، مقدمہ سال 2022 میں ایف آئی اے نے درج کیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج – I فیصل آباد اقبال ہرل نے مقدمے کی سماعت مکمل کرتے ہوئے ملزم کو سزا سنائی۔ عدالت کے فیصلے کے مطابق خالد محمود غیر قانونی طور پر غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث پایا گیا۔

ضبطگی کی جانے والی رقوم میں شامل ہیں:

2,200 سعودی ریال

1,400 عراقی دینار

200 امریکی ڈالر

150 یورو

اسسٹنٹ ڈائریکٹر صفیان دلبر نے مقدمے کی تحقیقات مکمل کر کے چالان جمع کرایا، جبکہ مقدمے کی پیروی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل عاصمہ سعدیہ نے کی۔ یہ کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی منی لانڈرنگ محمد ہاشم رضا کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔

ایف آئی اے نے کہا کہ یہ کامیابی ادارے کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور قانون پر عمل درآمد کے عزم کا مظہر ہے اور منی لانڈرنگ کے خلاف جاری اقدامات کا حصہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *