ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد(بولونیوز)سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 18 دسمبر 2025 کو اختتام پذیر ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1402 روپے ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.9 فیصد زیادہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اس سے پچھلے ہفتے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1389 روپے تھی، جس میں اس ہفتے واضح اضافہ ہوا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تعمیراتی لاگت میں مسلسل اضافہ عوام اور بلڈرز دونوں کے لیے مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے، جبکہ مارکیٹ میں قیمتوں کے استحکام کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔


