عمران خان نے مذاکرات کا اختیار اچکزئی اور ناصر عباس کو سونپ دیا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(بولونیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی کے مذاکراتی عمل کی ذمہ داری اچکزئی اور ناصر عباس کو سونپ دی گئی ہے۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق عمران خان نے واضح کیا کہ مذاکرات سال ختم ہونے سے پہلے ہونا چاہیے تاکہ ملکی حالات میں بہتری کی کوئی راہ نکل سکے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے زور دیا کہ سیاسی اختلافات کا حل بات چیت اور جمہوری طریقہ کار کے ذریعے ہی ممکن ہے، اور مذاکرات کے ذریعے قومی مفاد میں مثبت پیش رفت کی جا سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *