عاصم منیر نے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر مبارکباد دی
اسلام آباد(بولونیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) نے پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور انہیں بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر دلی مبارکباد دی۔
آرمی چیف نے ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف کھلاڑیوں کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے بلکہ پورے ملک کے لیے فخر کا باعث ہے۔ انہوں نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور 2025 کے شاندار اختتام پر خوشی کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق، مئی میں بھی پاکستان نے بھارت کو شاندار مقابلے کے بعد شکست دی تھی اور اب انڈر 19 ٹیم نے بھارت کو پچ پر شکست دے کر قومی فخر میں اضافہ کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ یہ دو فتوحات ایک قوم کی یکجہتی اور عزم کا مظہر ہیں۔


