شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کے بیٹے کی نکاح کی تقریب، تصاویر وائرل

کراچی(بولونیوز)سندھ پولیس کے نڈر افسر شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کے صاحبزادے کی نکاح کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

تقریب میں چوہدری اسلم اور ان کی اہلیہ نورین اسلم کے رشتے داروں کے علاوہ پولیس افسران اور معروف سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار بھی نظر آئے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم دھریندر کے بعد چوہدری اسلم دوبارہ خبروں کی زینت بنے، جہاں ان کا کردار معروف اداکار سنجے دت نے ادا کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *