سندھ میں 27 دسمبر کو بینظیر بھٹو کے یومِ شہادت پر عام تعطیل کا اعلان

کراچی(بولونیوز)حکومتِ سندھ نے سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو کے یومِ شہادت کے موقع پر ہفتہ، 27 دسمبر 2025ء کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق تعطیل کا اطلاق سندھ کے تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں اور نیم سرکاری محکموں پر ہو گا، جبکہ عدالتیں بھی بند رہیں گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں شہید رہنما کی ایثار اور جمہوریت کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے یہ تعطیل دی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *