تھرکوئلےکیلئےپانی کی فراہمی کا منصوبہ کامیابی سےمکمل، اربوں روپے کی بچت
کراچی(بولونیوز)وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ تھر کوئلے کے لیے پانی کی فراہمی کا منصوبہ پاکستان کا سب سے بڑا منصوبہ ہے اور اس کی کامیابی تک کا سفر آسان نہیں تھا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس منصوبے میں مہنگائی، عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، سپلائی چین میں رکاوٹیں، زرِ مبادلہ کی قدر میں کمی اور بلند شرحِ سود جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا رہا، تاہم حکومت سندھ اور اینرٹیک واٹر پرائیویٹ لمیٹڈ کے غیر متزلزل عزم کی بدولت منصوبہ کامیابی سے مکمل ہوا۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی کی ثابت قدمی، پیشہ وارانہ صلاحیت اور عزم کی بدولت منصوبہ مقررہ مدت کے اندر مکمل ہوا اور اس سے لاگت میں تقریباً ارب روپے سے زائد کی بچت ہوئی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اس کامیابی پر تمام شراکت داروں کو مبارکباد پیش کی اور واضح کیا کہ منصوبہ کی کمرشل آپریشنز تاریخ کا حصول تمام شراکت داروں کی محنت اور عزم کا واضح ثبوت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے میں دریائی پانی استعمال نہیں کیا گیا کیونکہ اس کی پہلے ہی کمی ہے، اور اس سے تھر کے کوئلے کے لیے مستقل اور پائیدار پانی کی فراہمی ممکن ہوئی ہے۔


