ایسٹ پولیس نے گٹکا ماوا کی بڑی کھیپ برآمد، 2 ملزمان گرفتار

کراچی(بولونیوز)ایسٹ پولیس نے گٹکا ماوا میں استعمال ہونے والی چھالیہ کی بڑی کھیپ پکڑ کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ عزیز بھٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر ڈالمیہ کے قریب کارروائی کی، جس کے دوران گرفتار شدہ ملزمان کی زیرِ استعمال کار سے 94 کٹے گٹکا ماوا، چھالیہ، تمباکو، کتھہ، چونا اور موبائل فونز برآمد کیے گئے۔

برآمدہ سامان کی سپلائی میں استعمال ہونے والی کار نمبر LRG-7712 کو ضابطے کے تحت پولیس کے قبضے میں لے لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت اجمل خان اور جلال دین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *