الفیصل ٹاؤن میں دو بہنوں کی لاشیں برآمد، پولیس تحقیقات میں مصروف

لاہور(بولونیوز)الفیصل ٹاؤن کے علاقے میں ایک گھر سے دو بہنوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، جن کی عمریں بالترتیب 17 اور 19 سال تھیں۔

پولیس کے مطابق مقتولہ بہنوں کی شناخت کرن اور مریم کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اہلخانہ سے پوچھ گچھ جاری ہے، تاہم لاشوں کے حوالے سے اہلخانہ نے کوئی خاطرخواہ بیان نہیں دیا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد اصل اسباب سامنے آئیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *