چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پراپرٹی آنر شپ ارڈیننس پر عملدرآمد روک دیا

لاہور(بولونیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب پراپرٹی آنر شپ ارڈیننس کے تحت دیے گئے قبضوں پر فوری طور پر عملدرآمد روک دیا ہے اور متعلقہ فیصلے واپس لینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

چیف جسٹس نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ:

“پنجاب حکومت کا بس چلے تو آئین کو بھی معطل کر دے۔”

مزید برآں، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ:

“یہ قانون رہ گیا تو جاتی امرا بھی آدھے گھنٹے میں نکل جائے گا اور یہ فیصلہ ڈی سی کرے گا۔”

چیف جسٹس نے حکومت پر نشاندہی کی کہ سول سیٹ اپ اور شہری حقوق کو ختم کیا گیا اور عدالتی سپرمیسی کو بھی کمزور کیا گیا ہے، جس سے قانون کی بالادستی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کا یہ فیصلہ پنجاب پراپرٹی آنر شپ ارڈیننس کے نفاذ اور قبضوں کی واپسی سے متعلق قانونی معاملات میں اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *