پیپلز پارٹی رہنما کے قتل کا فیصلہ: 12 ملزمان کو عمر قید، 3 بری ہوگئے

اسلام آباد(بولونیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما راجا ناصر حنیف سمیت 4 افراد کے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 12 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی، جبکہ 3 ملزمان کو بری کر دیا گیا۔

عدالت نے عمر قید کے ساتھ ساتھ مختلف دفعات کے تحت 16 سال قید اور جرمانے کی سزائیں بھی سنائیں۔ فیصلے کے مطابق مجرموں پر قتل، دہشت گردی اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت الزامات ثابت ہو گئے۔

کیس کا تعلق پیپلز پارٹی کے رہنما راجا ناصر حنیف اور دیگر تین افراد کے قتل سے تھا، جس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد آج عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے قرار دیا کہ شواہد، بیانات اور تفتیشی رپورٹس کی روشنی میں ملزمان کے خلاف جرم ثابت ہوا، جس کے بعد انہیں عمر قید اور اضافی سزاؤں کا مستحق قرار دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *