وزیراعظم کی جانب سے انڈر 19 ایشیا کپ فاتح ٹیم کے لیے ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان
اسلام آباد(بولونیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے لیے ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا اور بھارت کے خلاف اتنے بڑے مارجن سے کامیابی بلا شبہ کھلاڑیوں کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔
شہباز شریف نے ٹیم اور اس کے مینجمنٹ کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد بھی پیش کی اور کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی کامیابی پاکستان کے لیے امید کی کرن ہے۔


