صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو سے مختلف وفود کی ملاقات
کراچی(بولونیوز)صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر نے کہا کہ عوام کا اعتماد ہی پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی کامیابی کی دلیل ہے اور پارٹی عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
ملاقات کے دوران آنے والے وفود نے صوبائی وزیر کو اپنے مقامی اور معاشرتی مسائل سے آگاہ کیا، جس پر جام اکرام اللہ دھاریجو نے متعلقہ مسائل کے فوری حل کے لیے اہم احکامات جاری کیے۔
وزیر نے اس موقع پر عوامی مسائل کے حل کو اپنی ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی کہ عوام کو بروقت اور موثر سہولیات فراہم کی جائیں۔


