انڈر 19 ایشیا کپ میں جیت پر ملکی قیادت کی ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد(بولونیوز)انڈر 19 ایشیا کپ میں تاریخی فتح حاصل کرنے پر ملکی قیادت نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارت کے خلاف شاندار فتح نوجوان کھلاڑیوں کی محنت اور عزم کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انڈر 19 پلیئرز کی یہ کامیابی عالمی مقابلوں کے لیے امید کی کرن ہے اور قوم کی دعائیں اور حمایت ہمیشہ نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ بھارت کو فائنل میں شکست دے کر انڈر 19 ٹیم نے تاریخ رقم کی۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ قوم کو نوجوان کھلاڑیوں پر فخر ہے اور امید ہے کہ جیت کا یہ سلسلہ یونہی جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *