اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو عالمی سطح پر 3 اسٹار ایئر پورٹ کا اعزاز
اسلام آباد(بولونیوز) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے عالمی سطح پر 3 اسٹار رینکنگ حاصل کر کے ایک اہم عالمی اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
اس اعزاز کا اعلان اسکائی ٹریک رینکنگ کمپنی نے کیا، جس نے اسلام آباد ایئر پورٹ کو تین ستاروں کی درجہ بندی سے نوازا۔
ایوی ایشن ماہرین کے مطابق ایئر پورٹ کی کیفے، ریسٹورنٹس اور ڈیوٹی فری شاپس میں بہتری سے مستقبل میں رینکنگ مزید بہتر ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ اسی رینکنگ میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی 3 اسٹار ایئر پورٹ قرار دیا گیا ہے، جس سے اسلام آباد ایئر پورٹ کا عالمی معیار کے مطابق مقام مزید مستحکم ہوا ہے۔


