پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، 3 ملزمان گرفتار

کراچی(بولونیوز)ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے احکامات پر SHO تھانہ اقبال مارکیٹ کی نگرانی میں علاقے حوا گوٹھ کے قریب پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی اور مجموعی طور پر تین ملزمان گرفتار ہوئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت سجاد ولد نور علی شاہ (زخمی)، عبداللہ ولد امیر اور واحد ولد سخی جان کے نام سے ہوئی۔

ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خول، 6 موبائل فونز، نقدی رقم اور زیرِ استعمال موٹرسائیکل نمبر KMX-4121 برآمد کی گئی۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کو تھانے منتقل کر کے قانونی کارروائی اور سابقہ کرمنل ریکارڈ کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *