پی ایس ایل 11: غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز، آخری تاریخ 20 جنوری مقرر

لاہور(بولونیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ رجسٹریشن میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے لیے آخری تاریخ 20 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کا انعقاد 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک ہوگا۔ اس سیزن میں لیگ کو مزید وسعت دیتے ہوئے دو نئی فرنچائزز شامل کی جا رہی ہیں، جس سے مقابلوں کی تعداد اور دائرہ کار میں اضافہ ہو گا۔

پی ایس ایل کے اس ایڈیشن میں مقامی اور غیر ملکی ٹیلنٹ کی شرکت سے شائقین کو مزید دلچسپ اور مسابقتی مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *