معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہینِ مذہب کا مقدمہ، عبوری ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع

کراچی(بولونیوز)معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہینِ مذہب کے الزام میں درج مقدمے کے بعد انہوں نے عبوری ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔ رجب بٹ کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے عدالت میں درخواست دائر کی اور ان کا بائیو میٹرک بھی مکمل کروایا۔

تفصیلات کے مطابق حیدری مارکیٹ پولیس اسٹیشن میں رجب بٹ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں ان پر نماز کی بے حرمتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ ایڈووکیٹ ریاض علی سولنگی کی مدعیت میں درج ہوا تھا۔

عدالتی کارروائی کے دوران رجب بٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ان پر لگایا جانے والا الزام بے بنیاد ہے جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *