شمالی وزیرستان: فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام، پانچ دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار
شمالی وزیرستان(بولونیوز)آج صبح 5 سے 6 فتنہ الخوارج نے بارود سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کے ہیڈکواٹر کے گیٹ پر پھینکی، جس سے بلڈنگ کو جزوی نقصان پہنچا۔
ڈیوٹی پر موجود پاک فوج کے جوانوں نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ ایک خارجی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ اللہ کے کرم سے پاک فوج کے تمام جوان محفوظ ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی فتنہ الخوارج کے بڑے حملے کو پسپ کرنے میں اہم ثابت ہوئی اور علاقے میں سکیورٹی کی صورتحال کو مستحکم کیا گیا۔


