پنجاب حکومت کے متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

لاہور(بولونیوز)پنجاب حکومت نے انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اختر کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر اٹک عنزہ عباسی کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محمد عارف قریشی کو نیا اسسٹنٹ کمشنر اٹک مقرر کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ ظحیٰ باسط کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ سید زبیر حبیب کو اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر قرت العین کی خدمات ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کے سپرد کر دی گئی ہیں، جبکہ حمزہ احتشام کو اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر تعینات کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر میلسی زوہیب کریم کو اسسٹنٹ کمشنر لیہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق تقرر و تبادلوں کا مقصد انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانا اور عوامی سہولت کو یقینی بنانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *