سلامتی کونسل نے طالبان کے دعوے کو مسترد کر دیا

اسلام آباد(بولونیوز)اقوامِ متحدہ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان نے دعویٰ کیا تھا کہ افغان سرزمین دہشت گرد تنظیموں کے استعمال سے محفوظ ہے، تاہم سلامتی کونسل نے اس دعوے کو مسترد کر دیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان داعش اور تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کر رہے۔

اقوامِ متحدہ کی رپورٹ میں افغانستان کو خطے میں عدم استحکام کے ممکنہ مرکز کے طور پر بھی قرار دیا گیا ہے، جس سے پڑوسی ممالک اور عالمی سطح پر تشویش پائی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *