کراچی میں کھلے نالے نے بزرگ شہری کی جان لے لی
کراچی(بولونیوز)کورنگی نمبر تین زمان ٹاؤن میں کھلے نالے کے باعث ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک بزرگ شہری نالے میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بزرگ شہری اپنی سائیکل پر سامان لادے سڑک پر جا رہا تھا کہ اچانک توازن بگڑنے سے کھلے نالے میں جا گرا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ بزرگ شہری موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
متوفی زمان ٹاؤن سیکٹر 34 تھری کا رہائشی تھا، جس کی شناخت کالے خاں کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں غم و غصے کی فضا پائی جاتی ہے اور شہریوں نے کھلے نالوں پر حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔


