پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی

کراچی(بولونیوز) پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے حکومت کی منظوری کے بعد نیا نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود 23 جنوری 2026 تک بند رہے گی۔ اس فیصلے کے تحت بھارت کی کمرشل اور دیگر پروازیں بدستور پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے، جس میں اب تک مرحلہ وار توسیع کی جاتی رہی ہے۔ حکام کے مطابق سیکیورٹی اور قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *