جسٹس طارق جہانگیری نے جسٹس سرفراز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کر دیا

اسلام آباد(بولونیوز)جسٹس طارق جہانگیری نے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرتے ہوئے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔

شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ چیف جسٹس سرفراز زیر التوا مقدمے پر بات کرنے، جلد سماعت کے دباؤ ڈالنے اور مستعفی ہونے کا مشورہ دینے کے ذمہ دار ہیں۔ جسٹس طارق جہانگیری نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے انہیں ملاقات کے لیے بلایا۔

سپریم جوڈیشل کونسل اب اس شکایت کی تحقیقات کرے گی اور معاملے کا جائزہ لے گی تاکہ آئینی اور عدالتی ضوابط کے مطابق کارروائی کی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *