کراچی میں ٹریفک کا بگڑا نظام ایک اور قیمتی جان لے گیا
کراچی(بولونیوز)ملیر چیک پوسٹ نمبر 6، گلشنِ عمیر کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت حیدر کے نام سے ہوئی ہے، جو پیشے کے اعتبار سے سیکیورٹی گارڈ تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لے لیا جبکہ اس کے کلینر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈمپر کا ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ زخمی شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


