میونسپل سروسز کی بہتری کیلئےدوروں کا سلسلہ جاری، ڈی سی لاہور فیلڈ میں متحرک

لاہور(بولونیوز)​ڈپٹی کمشنرلاہورسید موسیٰ رضا کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اہم اور ہنگامی “کلین لاہور مشن” کو حقیقی معنوں میں کامیاب بنانے کے لیے میونسپل سروسز کی فراہمی کے معیار کو مزید بلند کر دیا ہے۔ ان کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ لاہور نے حال ہی میں ایک بڑا اقدام اٹھایا، جس کے تحت ڈی سی لاہور نے علی الصبح تحصیل علامہ اقبال کے علاقوں کااچانک اورغیراعلانیہ دورہ کیا۔ یہ فوری اورغیر متوقع معائنہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے زمینی حقائق کا خود جائزہ لینے، سستی اورغفلت کوختم کرنےاور عوامی سہولیات میں بروقت بہتری لانے کے مضبوط عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ دورے کے دوران ان کے ہمراہ چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور، اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ ڈی سی لاہورسید موسیٰ رضا نےسمسانی،کھوکھرچوک اوراطراف کےعلاقوں میں صفائی ستھرائی اور دیگر میونسپل خدمات کےانتظامات کاباریک بینی سے جائزہ لیا، لیکن متعدد مقامات پر صفائی کے ناقص انتظامات اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیر دیکھ کر ڈپٹی کمشنرلاہورنےشدید اظہارِبرہمی کیااورموقع پر ہی سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے ایل ڈبلیو ایم سی کے متعلقہ افسران کی نہ صرف سخت سرزنش کی بلکہ انہیں سختی سے حکم دیا کہ صفائی کے نظام کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے اور سستی یا غفلت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ڈی سی لاہورنے واضح طور پر کہا کہ صفائی کے ناقص انتظامات پر “زیرو ٹالرینس” کی پالیسی اپنائی جائے گی اور کسی بھی سطح پرکوتاہی ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ گلیوں اور اہم شاہراہوں پر موجود کوڑا کرکٹ اور تعمیراتی ملبہ فوری طورپرصاف کیا جائےتاکہ شہریوں کوایک معیاری اورصاف ستھراماحول میسر آ سکے۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے خبردار کیا کہ صفائی آپریشنزمیں سستی برتنےوالےعملے کے خلاف نہ صرف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی بلکہ سخت قانونی اقدامات بھی کیے جائیں گے۔ ان کا یہ اقدام ضلعی انتظامیہ لاہور کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ لاہور کے ہر شہری کو اعلیٰ معیار کی میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی کارکردگی میں نمایاں بہتری لائے اور شہریوں کی شکایات کا فوری اور مؤثر ازالہ یقینی بنائے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے ضلعی انتظامیہ لاہور کی ترجیحات واضح کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی ضلعی انتظامیہ لاہور کی اولین ترجیح ہے اور تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر لاہور کو ایک جدید اور مثالی ‘زیرو ویسٹ’ شہر بنایا جائے گا۔ یہ سخت موقف اور فوری اقدامات ظاہر کرتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ لاہور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے اور صرف زبانی احکامات کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *