ملک میں سپر فلو کے کیسز میں اضافہ، علامات بھی ظاہر ہونے لگیں

اسلام آباد(بولونیوز) ملک بھر میں سپر فلو وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس کے پیش نظر طبی ماہرین نے عوام کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ نزلہ و زکام کو ہرگز معمولی نہ سمجھا جائے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ موجودہ موسم میں پھیلنے والا سپر فلو عام فلو نہیں بلکہ انفلوئنزا اے (H3N2) وائرس سے منسلک ہے، جو عام فلو کے مقابلے میں زیادہ خطرناک اور تیزی سے منتقل ہونے والا ہے۔

سپر فلو کی علامات عام نزلہ زکام سے زیادہ شدید ہوتی ہیں، جن میں شامل ہیں:

شدید سر درد

تیز بخار

شدید کھانسی

گلے میں خراش

جسم اور پٹھوں میں شدید درد

غیر معمولی تھکن محسوس ہونا

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سپر فلو کے کیسز میں بعض مریضوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا بھی ہے، اور علامات ظاہر ہونے پر فوراً معالج سے رابطہ کیا جائے کیونکہ بروقت علاج نہ ہونے کی صورت میں مرض شدید ہو سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سپر فلو کا پھیلاؤ بڑھ گیا تو خاص طور پر بچے، بزرگ اور دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد کو وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ عوام کو چاہیے کہ احتیاطی تدابیر اپنائیں، ماسک کا استعمال کریں اور بھیڑ بھاڑ والی جگہوں سے گریز کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *