خفیہ اطلاع پر کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد گرفتار
خاران(بولونیوز)خفیہ اطلاع پر حکام نے کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیا کہ ان کا منصوبہ مقامی ایس ایچ او کو اغوا کرنا اور مزاحمت کرنے پر اسے قتل کرنا تھا۔
حکام کے مطابق، رواں سال بلوچستان میں مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 700 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں، جبکہ متعدد خطرناک دہشت گرد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید اہم معلومات حاصل کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، اور ان کی گرفتاری علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔


