الیکشن کمیشن نےسہیل آفریدی کوانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلب کر لیا
پشاور(بولونیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے سلسلے میں 24 دسمبر 2025 کو طلب کر لیا ہے۔
ابتدائی طور پر یہ سماعت 12 دسمبر کو مقرر تھی، تاہم بینچ کی عدم دستیابی کے باعث کیسز ڈی لسٹ کر دیے گئے تھے۔
اس موقع پر این اے 18 انتخابی بے ضابطی کیس کی سماعت بھی ہوگی، جس کے لیے الیکشن کمیشن نے شہر ناز عمر ایوب اور بابر نواز کو بھی نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ شہر ناز نے ضمنی انتخاب میں بے ضابطگی کی شکایت درج کرائی تھی۔
واضح رہے کہ قبل ازیں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی این اے 96 ہری پور میں ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے، اور انہیں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن کا یہ اقدام انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنانے اور تمام امیدواروں اور سرکاری اہلکاروں کو شفاف انتخابی عمل کی طرف راغب کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔


