کراچی پورٹ ٹرسٹ کاBarracuda-XIII ایکسرسائزمیں سمندری ماحولیاتی تحفظ کی صلاحیتوں کا مظاہرہ

کراچی(بولونیوز) کراچی پورٹ ٹرسٹ (KPT) نے Barracuda-XIII کے تین روزہ مشق کے دوران اپنی آپریشنل تیاری اور سمندری ماحولیاتی تحفظ کی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ یہ مشق پاکستان کی پریمیئر نیشنل آئل سپل ریسپانس ایکسرسائز کے سی فیز میں منعقد کی گئی، جس میں KPT نے فعال کردار ادا کیا۔

اس دوران KPT کے میرین پولیوشن کنٹرول ڈپارٹمنٹ (MPCD) نے پاکستان نیوی کے ساتھ مل کر KPT ٹگ میٹھادر کے ذریعے 150 میٹر ایئر فلیٹ کنٹینمنٹ بوم کو کامیابی سے تعینات کیا، جسے یو-شیپ میں تبدیل کیا گیا۔ اس بوم کی مدد سے سمندر میں تیل کی آلودگی پر قابو پانے اور کنٹرول کرنے کے جدید طریقے اپنائے گئے۔

یہ مشق KPT کی مضبوط تیاری، تیز ردعمل کی صلاحیت، اور بین ایجنسی ہم آہنگی کی عکاسی کرتی ہے۔ تمام کارروائی نیشنل میرین ڈیزاسٹر کنٹیجنسی پلان (NMDCP) اور بین الاقوامی کنونشن OPRC-90 کے مطابق عمل میں لائی گئی۔ اس مظاہرے کو قومی اور بین الاقوامی مبصرین کی طرف سے قابل تعریف قرار دیا گیا۔

Barracuda-XIII ایکسرسائز نے ماحولیاتی تحفظ، جدید OSR ٹیکنالوجیز، اور علاقائی و بین الاقوامی میری ٹائم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط بنانے میں KPT کے عزم کی تصدیق کی۔ KPT کا مقصد پاکستان کے سمندری ماحول کے تحفظ اور محفوظ، پائیدار اور ماحولیاتی ذمہ دار پورٹ آپریشنز کو یقینی بنانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *