پیرا فورس کی طرف سے تاجر پر بہیمانہ تشدد، تاجر برادری سراپا احتجاج

بہاولپور(بولونیوز)تاجر برادری نے پیرا فورس کی جانب سے ایک تاجر پر کیے گئے بہیمانہ تشدد کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

تاجر برادری کا کہنا ہے کہ یہ تشدد ناقابل قبول ہے اور حکام بالا سے فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ متاثرہ تاجر نے بتایا کہ اسے پانچ ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ موقع پر دس ہزار روپے وصول کیے گئے۔

تاجر برادری نے اس واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات کاروباری برادری کے لیے ناقابل برداشت ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *