پاکستان سنی تحریک کے قادری ہاوس پر چھاپہ، اسلحہ برآمد اور متعدد افراد گرفتار
کراچی(بولونیوز)پولیس نے پاکستان سنی تحریک کے قادری ہاوس پر چھاپہ مار کر اہم کارروائی کی ہے۔ چھاپے کے دوران قادری ہاوس سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
اس موقع پر سنی تحریک سے تعلق رکھنے والے جواد قادری عرف خواجہ، شاہزیب ملا سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


