لاپتہ ہونے والی بیوی اور بیٹی کا قاتل خود ڈی ایس پی نکلا، قتل کی وجہ بھی سامنے آگئی
لاہور(بولونیوز) ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل ہو گیا اور ڈی ایس پی عثمان حیدر نے اہلیہ اور بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔
پولیس نے لاہور میں ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کے لاپتہ ہونے کا معمہ حل کرلیا، ڈی ایس پی عثمان حیدر کو گرفتار کرلی، عثمان حیدر نے اپنی بیوی اور بیٹی کو مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی عثمان حیدر نے دونوں کے اغوا کی ایف آئی آر تھانہ برکی میں درج کراوئی تھی تاہم پولیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے انکوائری کی اس دوران ملزم نے اعتراف جرم کرلیا جس کے بعد پولیس نے ایک لاش کاہنہ اور دوسری شیخوپورہ سے برآمد کرلی۔
ملزم ڈی ایس پی عثمان حیدر نے اعترافی بیان میں کہا کہ گھریلو ناچاقی پر تنگ آکر بیوی سمیعہ اور بیٹی خنسا کو قتل کیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کی دوسری بیوی کو بھی شامل تفتیش کر لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم بیوی، بیٹی کو قتل کرنے کے بعد سسرال میں انہیں تلاش کرنے کا ڈرامہ کرتا رہا تھا، ملزم نے کئی بار سسرال جا کر انہی پر بیوی اور بیٹی کے اغوا کا الزام بھی لگایا تھا، مقتولہ کی بہن سمیعہ نے کہا کہ عثمان حیدر اکثر اوقات اپنی بیٹی اور بیوی پر تشدد کرتا تھا۔


