امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے عملے کو 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا خطیر بونس دے دیا
واشنگٹن(بولونیوز)مشہور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے عملے کو خطیر رقم بطور بونس دے کر سب کو حیران کر دیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 36 سالہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے حالیہ عالمی میوزک ٹور کے دوران اپنے عملے کو مجموعی طور پر 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر (197 ملین ڈالر) کا بونس دیا۔ ٹیلر سوئفٹ نے 21 ممالک میں 149 کنسرٹس کیے، جن سے انہیں ٹکٹوں کی فروخت کی مد میں تقریباً 2 ارب ڈالر کی ریکارڈ آمدن حاصل ہوئی۔
رپورٹس کے مطابق جب ٹیلر سوئفٹ نے اپنے عملے کو بونس دینے کا اعلان کیا تو عملے کے متعدد افراد خوشی کے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آ گئے۔ مداحوں اور موسیقی کے حلقوں کی جانب سے ٹیلر سوئفٹ کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے، جسے فنکار اور عملے کے درمیان مثالی تعلق قرار دیا جا رہا ہے۔


