اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرار داد: اسرائیل سے غزہ میں انسانی امداد یقینی بنانے کا مطالبہ
اسلام آباد(بولونیوز)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرار داد منظور کی ہے جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ عالمی عدالت کے فیصلے کے مطابق غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے۔
قرار داد کے مطابق اسرائیل پر لازم ہے کہ وہ غزہ کے باشندوں کے لیے خوراک، پانی، ادویات اور پناہ فراہم کرے اور امدادی سرگرمیوں میں کسی بھی طرح کی رکاوٹ نہ ڈالے۔
مزید برآں، قرار داد میں اسرائیل سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ شہریوں کو زبردستی منتقل نہ کرے، بھوک کا شکار نہ ہونے دے اور اقوام متحدہ کے کام کو محدود نہ کرے۔
قرار داد میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ فلسطین کے مسئلے میں اپنی ذمہ داری پوری کرے جب تک کہ ایک جامع اور دیرپا حل حاصل نہ ہو جائے۔


