اسما کو میاں بیوی نے کیوں قتل کیا؟ لاپتہ خاتون کی لاش مل گئی، اہم انکشاف
کراچی(بولونیوز)پولیس حکام نے اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر ساڑھے 11 سے لاپتہ خاتون کی لاش ملنے کی تصدیق کی ہے۔
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن حوا گوٹھ کے قریب جھاڑیوں سے خاتون کی ملنے والی لاش کے کیس میں اہم پیش رفت پوئی ہے، پولیس کے مطابق 65 سالہ خاتون 4 دسمبر سے لاپتہ تھیں، اُن کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد خاتون کے قتل میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کرلیا، جس نے ذاتی رنجش پر خاتون کو قتل کر کے لاش بوری میں پھینکنے کا اعتراف کیا ہے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ اسما اپنے شوہر کے ساتھ اورنگی ساڑھے گیارہ نمبر پر کرائے کے گھر میں مقیم تھی، گھر کے دو پورشن تھے، دوسرے پورشن میں الگ فیملی رہائش پذیر تھی، مالک مکان نے کرایہ وصولی کی ذمہ داری مقتولہ کو دی ہوئی تھی۔
تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان نے تین چار ماہ کا کرایہ نہیں دیا تھا جب اسما 4 دسمبر کو کرایہ مانگنے گئی تو ملزمان میاں بیوی نے مقتولہ کو دھکا دیدیا، دھکا لگنے سے مقتولہ گرگئی اور جاں بحق ہوگئی۔
تفتیشی حکام نے بتایا کہ ملزم نے بتایا کہ ملزمان نے لاش بوری میں بند کرکے بائیک پر حوا گوٹھ کے قریب پھینک دی، مقتولہ کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی، جبکہ ملزمہ کی شناخت کشور، ملزم کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔


