کراچی سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں ایک ماہ کی توسیع
کراچی(بولونیوز)حکومتِ سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق صوبے بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ اب 12 جنوری 2025 تک برقرار رہے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت عوامی اجتماعات، جلسے، جلوس، احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں پر پابندی عائد رہے گی، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے دفعہ 144 میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


