نئی نویلی دلہن سے تشدد اور غیر فطری عمل کا مقدمہ، عدالت میں سماعت
کراچی(بولونیوز)سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے نئی نویلی دلہن سے مبینہ طور پر غیر فطری عمل اور تشدد کے مقدمے کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران ملزمان کو جیل حکام کی جانب سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں کیا گیا۔ مقدمے میں نامزد ملزمان میں اشوک، موہن، وکیو، مصری اور رؤف شامل ہیں۔
عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ملزم وکیو کی جانب سے درخواستِ ضمانت دائر کی گئی ہے، جس پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم کی جائیں گی۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملزم اشوک نے شادی کے بعد اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے ساتھ غیر فطری عمل کیا گیا۔ پراسیکیوشن نے مزید بتایا کہ متاثرہ خاتون 20 دن تک کومے میں رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ بغدادی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جبکہ عدالت میں کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ پر ہوگی۔


