مسلم کالونی میں آپریشن، 200 ارب روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار

اسلام آباد(بولونیوز) ضلعی انتظامیہ نے مسلم کالونی میں بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے تقریباً 200 ارب روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کرالی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے مکانات اور دیگر ڈھانچوں کو مسمار کیا گیا، جبکہ قبضے میں لی گئی 700 کنال سرکاری اراضی کو واگزار کرالیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کارروائی سے قبل مقامی رہائشیوں کو متعدد بار نوٹسز جاری کیے گئے تھے تاکہ وہ ازخود تجاوزات ختم کرلیں۔

آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر اور سی او ایم سی آئی نے کی، جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے مناسب انتظامات بھی موجود تھے۔

ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آئندہ بھی سرکاری زمینوں کے تحفظ اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے انتظامیہ کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *